۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
روضہ معصومہ قم (س)

حوزہ/ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم کی طرف سے دو روزہ محافل و مجالس بسلسلہ استقبال ماہ رمضان المبارک کا انعقاد اور حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے پرچم کی زیارت۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدس/دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم 12 و 13 اپریل 2021 بروز پیر و منگل بعد از نماز مغربین دارالتلاوہ حرم مطہر میں مجلس انعقاد کیا گیا جس سے استاد حوزہ علمیہ قم حجت الاسلام  المسلمین میثم طہ صاحب نے استقبال ماہ رمضان المبارک و خطبہ شعبانیہ کے موضوع پر مفصل خطاب کیا۔

مسئول شعبہ خدمت زائرین و خادم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے ماہ رمضان المبارک کی محافل کے بارے میں بریفنگ دی۔

آج مجلس عزاء کے بعد حرم امام حسین علیہ السلام کے پرچم کی خصوصی زیارت کروائی گئی، کربلا سے آئے ہوئے مہمان خادم حرم امام حسین علیہ السلام نے خطاب کیا اور پاک و ہند کی عزاداری کو سراہا۔ ماتمی گلدستہ کریمہ اہلبیت نے ماتمداری و نوحہ خوانی کی،حجت‌الاسلام والمسلمین سید شجاعت حیدر شیرازی صاحب نے زیارت سے مجلس کا اختتام کیاگیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .